0
Monday 27 Aug 2012 21:54

ڈیرہ اسماعیل خان، ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ پل بہہ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان، ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ پل بہہ گیا
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آجانے سے رابطہ پل بہہ گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے، پنیالہ اور پہاڑ پور کے درمیان رابطہ پل بھی بہہ گیا ہے، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ہے، دوسری جانب نوشہرہ میں چار روز قبل طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس کے مطابق وہاں 500 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ انتطامیہ کی طرف سے مدد نہ کئے جانے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 190211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش