0
Monday 27 Aug 2012 22:12

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہزارہ قبیلہ کے 3 افراد شہید، 2 زخمی

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہزارہ قبیلہ کے 3 افراد شہید، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کی فضاء ایک مرتبہ پھر اس وقت غمگین ہوگئی، جب آج صبح تقریباً 11.00 بجے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون بروری سے ٹیکسی میں سوار ہزارہ قبیلہ کے افراد علمدار روڈ کی طرف آرہے تھے کہ سپنی روڈ پر کلی مبارک کے علاقے میں دہشت گردوں نے صرف چند گز کے فاصلے پر سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں ٹیکسی کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گرد حسب معمول فرار ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں اور زخمی افراد کو بولان میڈیکل اسپتال پہنچایا۔ اس افسوسناک واقعہ کے بعد کوئٹہ کے اہل تشیع میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 190352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش