0
Monday 25 Jan 2010 12:13

طالبان قیادت کے ناموں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا جائے،اقوام متحدہ،طالبان افغان حکومت چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں،جنرل مکرسٹل

طالبان قیادت کے ناموں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا جائے،اقوام متحدہ،طالبان افغان حکومت چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں،جنرل مکرسٹل
کابل:اقوام متحدہ نے افغان حکومت سے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کے لیے ابتدائی اقدام کے طور پر کچھ سینئر طالبان رہنماؤں کو دہشت گردوں کی فہرست سے خارج کرنے کے لیے نام تجویز کرے۔اس حوالے سے طالبان رہنماؤں کی فہرست فراہم کی جائے۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کابل میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کائے ایڈی نے امریکی فوجی حکام سے بھی درخواست کی کہ وہ امریکی فوجی جیلوں میں قید 750 مشتبہ شدت پسندوں کے کیسز پر نظر ثانی جلد از جلد مکمل کریں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دو اقدامات طالبان اور افغان حکام کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے آغاز کا باعث بنیں گے۔اقوامِ متحدہ کے نمائندے نے کہا کہ نتائج کے حصول کے لیے بااختیار افراد سے مذاکرات کی ضرورت ہے اور اب مذاکرات کا وقت آگیا ہے۔
دوسری طرف نیٹو کمانڈر جنرل اسٹینلے میک کرسٹل کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بہت جنگ ہو چکی اور مسائل کا سیاسی حال تلاش کرنا ناگزیر ہے۔لندن میں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے طالبان سمیت کسی بھی افغانی کے کردار کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
طالبان افغان حکومت چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں،نیٹو کمانڈر
لندن:افغانستان میں نیٹو کمانڈر جنرل مکرسٹل کا کہنا ہے کہ تمام تنازعات کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔ طالبان مستقبل کی افغان حکومت چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتےہیں۔لندن میں برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹریو میں جنرل مک کرسٹل کا کہنا تھا کہ امریکا کے مزید تیس ہزار فوجی افغانستان آنے سے طالبان کمزور ہونگے اور طالبان رہنماؤں کو امن سمجھوتہ قبول کرنا پڑے گا اور افغانستان میں جنگ ختم ہو جائے گی۔افغانستان میں نیٹو کمانڈر نے کہا کہ وہ ایک فوجی کی حیثیت میں طالبان کو امن کی پیشکش نہیں کرسکتے۔کیوں کہ امن مذاکرات کرنا سیاسی رہنماؤں کام ہے۔تاہم فوج امن مذاکرات کیلئے ماحول سازگار بنا سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑائی بہت ہو چکی اب اس کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔ 

خبر کا کوڈ : 19206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش