0
Wednesday 5 Sep 2012 23:37

خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ، امن لشکر کے 4 رضا کار زخمی

خیبر ایجنسی میں بم دھماکہ، امن لشکر کے 4 رضا کار زخمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے امن لشکر کے چار ضا کار زخمی ہوگئے، جبکہ دوسری جانب اسکول کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے علاقے بازار ذخہ خیل میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب امن لشکر کے رضا کار گشت پر تھے۔ دھماکے سے امن لشکر کے چار ضا کار زخمی ہوگئے۔ جبکہ دوسری جانب خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں ایک نجی اسکول کو تعلیم دشمنوں نے دھماکہ سے اڑا دیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 193117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش