0
Wednesday 22 Feb 2012 23:53

خیبر ایجنسی، 2 بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق

خیبر ایجنسی، 2 بم دھماکوں میں 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے، ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقہ سپاہ کے گائوں جہانسی میں بدھ کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جو قافلے کی آمد سے قبل ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں تین راہ گیر شدید زخمی ہوئے، جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے، دریں اثناء خیبر ایجنسی کے ہی علاقہ ملک دین خیل میں بم پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
خبر کا کوڈ : 140055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش