0
Thursday 6 Sep 2012 18:15

ڈیرہ غازی خان میں جوہری تنصیب پر طالبان کے حملے کا خطرہ

ڈیرہ غازی خان میں جوہری تنصیب پر طالبان کے حملے کا خطرہ
اسلام ٹائمز۔ طالبان پاکستان کی جوہری تنصیب پر حملہ کر سکتے ہیں اور پاکستانی حکام نے ڈیرہ غازی خان میں ملک کی سب سے بڑی جوہری تنصیبات میں سے ایک کو مقامی طالبان کی جانب سے سنگین خطرات کے پیش نظر وہاں فوج اور پولیس کا ایک بڑا دستہ تعینات کر دیا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیب کے اردگرد فورسز کی تعیناتی کے علاوہ جنوبی پنجاب کے حلے میں فوج کی تین ڈویژنز سے کالعدم گروپوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کسی جوہری تنصیب کو یہ پہلا سکیورٹی خطرہ ہو سکتا ہے اور فوج و سکیورٹی فورسز کوئی خطرہ مول نہیں لے رہیں۔ رپورٹ کے مطابق فوج اور پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جوہری تنصیب پر خطرے کی نوعیت سنگین ہے اور اس کے 80 فیصد چانسز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی نے پاکستانی طالبان کی طرف سے ایک ٹیلی فون کال کا سراغ لگایا ہے جس میں کالعدم گروپ کا ایک رکن ڈیرہ غازی خان میں جوہری تنصیبات پر حملے کیلئے ان کی حکمت عملی بارے بات کرتے سنا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 193272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش