0
Saturday 30 Jan 2010 10:59

یوم عاشور پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا،دھماکے کے لئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، تحریک طالبان،جنداللہ اور القاعدہ ملوث ہے،وزیر

یوم عاشور پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا،دھماکے کے لئےجدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، تحریک طالبان،جنداللہ اور القاعدہ ملوث ہے،وزیر
کراچی:وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سانحہ کراچی کے سلسلے میں سینتس ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔یوم عاشور پر ہونے والے دھماکے میں تحریک طالبان،جنداللہ اور القاعدہ ملوث ہے۔کراچی میں نیب ریفرنس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رحمن ملک نے کہا کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ کی تحقیقات جاری ہیں۔واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔یوم عاشور پر ہونے والا دھماکہ خودکش نہیں تھا بلکہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد،پشاور اور کراچی سمیت مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔رحمان ملک کی عدالت سے استثنیٰ کی اپیل منظور ہو گئی ہے جبکہ نیب ریفرنس کی اگلی سماعت 12 فروری کو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 19494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش