0
Monday 17 Sep 2012 10:51

شرانگیز فلم کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج جاری، امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

شرانگیز فلم کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج جاری، امریکہ سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں حضور (ص) اور صحابہ کرام کی شان اقدس کے خلاف بننے والی متنازعہ فلم کے خلاف آزاد کشمیر کے ہزاروں عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئے۔ جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں، کارکنوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ مظفرآباد کی فضا محبت رسول (ص) سے گونجتی رہی۔ انجمن تاجران کے صدر نے کہا کہ ہم محبت رسول (ص) میں اپنی جان دینے کو تیار ہیں۔ نبی پاک (ص) کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ امریکہ، اسرائیل سمیت تمام اسلام مخالف قوتیں کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ ہمارے حکمران جو امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔ امریکہ کی غلامی میں اور اپنی کرسی کے پیچھے اپنی غیرت ایمانی بھی بیچ چکے ہیں۔ عوام اب ان کے کسی ہتھکنڈے کو برداشت نہیں کرے گی۔ جہاد ہمارے ایمان اور عقیدہ کا حصہ ہے۔ جہاد کے ذریعے ہی ہم مسلمانوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ امریکہ سن لے اگر آج اس نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو کل سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سید مظہر حسین کاظمی نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر امریکہ سے توہین آمیز فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عاشقان رسول (ص) اپنے نبی اکرم (ص) کی ناموس کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ، امریکہ کی ایسی حرکت سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا۔ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 196126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش