0
Monday 17 Sep 2012 23:02

آئی ایس او، مجلس وحدت کا لاہور میں مظاہرہ، پولیس چکرا کر رہ گئی

آئی ایس او، مجلس وحدت کا لاہور میں مظاہرہ، پولیس چکرا کر رہ گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے پولیس کو چکر ا کر رکھ دیا۔ لاہور پولیس نے خاردار تاریں اور کنٹینر رکھ کر امریکی قونصلیٹ کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے تھے اور وہاں پر بھاری نفری تعینات تھی لیکن عاشقان رسول نے پولیس کے تمام رکاؤٹوں کو جوتوں کی نوک پر رکھتے ہوئے لبیک یارسول(ص) اور لبیک یاحسین(ع) کی صداؤں سے تمام رکاؤٹوں کو تہس نہس کر دیا۔

آئی ایس او کے کارکن لبیک یارسول اللہ(ص) کے نعرے لگاتے ہوئے امریکی قونصلیٹ کے گیٹ پر چڑھ گئے اور امریکی پرچم اتار کر نذرآتش کر دیا اور مجلس وحدت مسلمین کا پرچم لہرا دیا۔ اس موقع پر پولیس میں تشویش پھیل گئی اور امریکی قونصلیٹ کے عملے میں خوف نمایاں تھا۔ پولیس افسران نے صورت حال کو قابو کرنے کے لئے چار تھانوں اور پولیس لائن میں ریزور نفری کو طلب کر لیا جس نے چند نوجوانوں کے ساتھ پنچہ آزمائی کی۔

پولیس کے لاٹھی چارج سے مجلس وحدت مسلمین جوہر ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری علی عباس مرزا زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس اور مظاہرین میں ایک گھنٹہ سے زائد چھڑپیں ہوتی رہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مظاہرے میں خواتین اور کم سن بچوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی جس سے واضح ہوتا ہے کہ مظاہرہ پرامن تھا لیکن پولیس نے مظاہرین کو امریکی قونصلیٹ کی جانب بڑھنے سے روکنے پر مظاہرہ پرتشدد بنا دیا۔
خبر کا کوڈ : 196296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش