0
Tuesday 18 Sep 2012 19:02

لاہور میں قائم امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی

لاہور میں قائم امریکی قونصل خانے کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ مختلف جماعتوں کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف ریلیوں کی لاہور میں امریکی قونصل خانے کی جانب پیش قدمی کے باعث قونصل خانے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، قونصل خانے کی جانب آنے والے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ امریکی قونصل خانے کو خالی کروا لیا گیا۔ امریکی قونصل خانے کل اس وقت میدان جنگ بن گیا جب آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت کے کارکنوں نے رکاؤٹیں توڑ کر گیٹ پر قبضہ کر کے امریکی پرچم نذرآتش کر کے اپنا جھنڈا لہرا دیا تھا۔

آئی ایس او کے احتجاج کے بعد مختلف جماعتوں کی جانب سے گستاخانہ فلم کے خلاف ریلیوں کا رخ اب امریکی قونصل خانے کی جانب ہو گیا ہے۔ امریکی قونصل کے باہر احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کے باعث قونصل خانے جانے والی شاہراہوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ خطرناک بات یہ ہے کہ امریکی قونصلیٹ کے سامنے ہی پریس کلب کی عمارت ہے جو مظاہرین کیلئے ’’ہائیڈ پارک ‘‘ بن چکا ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر امریکی قونصلیٹ کے چاروں اطراف میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔ احتجاجی ریلیوں کے باعث امریکی قونصل خانے کے پاکستانی عملے کو چھٹیوں پر بھیج کر آپریشنز معطل کر دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے احتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لیے حکمت عملی سخت کر دی ہے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے ربڑ کی گولیاں استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ واٹر کینن اور آنسو گیس کے سینکڑوں شیل بھی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 196540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش