0
Wednesday 19 Sep 2012 21:18

چین کے ساتھ دوبارہ جنگ ہونے کے کوئی امکانات نہیں، بھارت

چین کے ساتھ دوبارہ جنگ ہونے کے کوئی امکانات نہیں، بھارت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے بھارت اور چین جنگ کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی کا مقصد وہاں جاری ریلوے اور سڑک پراجیکٹس پر مامور انجینئروں اور عملہ کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے، نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ملکی عوام کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری افواج کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل کے ٹی پارنیک نے لداخ خطے میں سرحد کے نزدیک آرپار نقل و حمل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین کی سرحد پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔
 
جنرل بکرم سنگھ نے نئی دہلی میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوگی، دونوں ملکوں کے درمیان آخری مرتبہ 1962ء میں جنگ ہوئی تھی لیکن اب دونوں ملکوں کے درمیان دوبارہ جنگ ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ چین کی طرف سے دوبارہ جنگ مسلط نہیں کی جائے گی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کی افواج ملکی سالمیت اور سلامتی کے ساتھ ساتھ سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی پوری صلاحیت اور اہلیت رکھتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 196884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش