0
Thursday 20 Sep 2012 19:13

امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی وارننگ

امریکہ کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کی وارننگ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کریں اور پاکستان میں موجود امریکی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ عوامی مقامات، مظاہروں یا بڑے اجتماعات سے دور رہیں۔ محکمہ خارجہ کی جانب سے یہ وارننگ پاکستان میں گستاخانہ فلم کے خلاف جاری احتجاج کے باعث دی گئی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق امريکہ نے اپنے شہريوں کو پاکستان کا غير ضروری سفر کرنے سے منع کر ديا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ القاعدہ، طالبان اور مقامی عسکریت پسندوں کی پاکستان میں موجودگی سے امریکی شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ امریکہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ مظاہروں اور بڑے اجتماعات سے بھی دور رہیں  
خبر کا کوڈ : 197112
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش