0
Friday 21 Sep 2012 02:11

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شان رسالت (ص) میں شمعیں روشن کی گئیں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شان رسالت (ص) میں شمعیں روشن کی گئیں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام حضور اکرم (ص) کی شان مبارکہ میں شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر شرکاء نے امریکی فلمساز اور اُس کے حواریوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی، تقریب میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی اور امام بارگا ہ یونین ملتان کے صدر مخدوم اسد عباس بخاری نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ہمارے نبی (ص) کی شان کا احاطہ کرنا ناممکن ہے، دشمن ان پروپیگنڈوں کے باوجود بھی ناکام و نامراد رہے گا۔
 
اُنہوں نے کہا کہ دشمن یہ جان بیٹھا تھا کہ شائد اب مسلمان قوم بے حس اور سو گئی ہے لیکن اُس کی اُمیدوں کے برعکس پوری ملت اسلامیہ نے یکجا ہو کر اس بات کا ثبوت دیا ہے اگر کسی نے ہمارے نبی (ص) کی شان میں گستاخی کی تو نہ وہ دنیا میں چین سے رہے اور نہ ہی آخرت میں۔ امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر مخدوم اسد عباس بخاری نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ عوامی دبائو کم ہو جائے تو فی الفور اسلام آباد میں بیٹھے یورپین سفارتکاروں کو ملک بدر کردے ورنہ حالات کچھ کوئی رخ اختیار کرسکتے ہیں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک دن کی چھٹی کرکے اپنا دامن نہیں بچا سکتی۔ جب تک یورپین سفارتکار پاکستان میں موجود ہیں مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ری ایکشن ہوتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 197207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش