0
Thursday 20 Sep 2012 16:09

شان رسالت پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، جماعت اہلسنّت

شان رسالت پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے، جماعت اہلسنّت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شان رسالت میں گستاخی پر مبنی شر انگیز فلم کے خلاف نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماء مشائخ و قائدین جماعت اہلسنّت کی قیادت میں ” لبیک یا رسول اللہ مارچ “ کیا گیا۔ مارچ کا آغاز غلامانِ مصطفی کے پرجوش نعروں کے ساتھ ہوا مختلف مقامات پر قائدین جماعت اہلسنّت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بندہ اس وقت تک کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک حضور کی ذات اس کے لئے اپنے والدین، اولاد، دنیا جہان اور اپنی جان سے زیادہ محبوب نہ ہوجائے۔ انہوں نے خطاب کرتے کہا کہ حکمراں اسلام اور قوم کی خاطر غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام طاغوتی قوتوں کے سامنے جرات مندانہ موقف اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے، شرانگیز فلم کے ذریعے جناب رسالت ماٰب کی توہین کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکایا گیا، شان رسالت پر حملہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے جانثاران مصطفی آخری سانس تک ناموس رسالت کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دیں گے۔

مقررین نے مزید کہا کہ اسلام دشمن اور گستاخان رسول رشدی، ٹیری جونز اور سام بیلے کی عزت افزائی، وائٹ ہاﺅس بلا کر ان کو خراج تحسین پیش کرنے والے امریکن تہذیبوں میں تصادم کی راہ ہموار کر رہے ہیں، امریکہ کو مسلمانوں کے احتجاج پر تو تشویش ہے لیکن اس فتنہ کے موجد فلم ساز کے خلاف کوئی اقدام نہ کرنا کھلی اسلام دشمنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت قوم کی نمائندہ ہوتی ہے لہذا حکمراں قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاجا امریکی سفیر کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کرے، انسانی حقوق کے نام پر واویلہ کرنے والے شان رسالت میں توہین و گستاخی پر کیوں خاموش ہیں؟

قائدین اہلسنّت نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ تہذیبوں اور مذاہب میں تصادم سے بچنے کی خاطر اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام انبیاء کرام اور تمام الہامی کتب کی گستاخی و توہین کا ارتکاب کرنے والوں کے لئے جامع و موثر قانون سازی کرے۔ قائدین جماعت اہلسنّت نے گستاخانہ فلم کے خلاف جمعہ 21 ستمبر کو سنی اتحاد کونسل کی ہڑتال اور 29 ستمبر جمعرات کو سنّی تنظیمات کے تحت ایم اے جناح روڈ پر ہونے والی ریلی کی بھرپور حما یت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے نعرہ تکبیر، نعرہ رسالت، غلامی رسول میں موت بھی قبول کے پرجو ش نعرے لگائے۔ جماعت اہلسنّت کے نمائندہ وفد نے یادداشت امریکن قونصلیٹ میں جمع کرائی۔

لبیک یا رسول اللہ مارچ میں حاجی حنیف طیب، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا اکرم سعیدی، علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، مولانا خلیل الرحمان چشتی، ڈاکٹر عبدالرحیم، سید احمد علی شاہ سیفی، شاہ سراج الحق قادری، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین، مفتی آصف عبد اللہ قادری، مولانا ناصر خان ترابی، مولانا الطاف قادری، صوفی حسین لاکھانی، طارق محبوب، شاہ مظہر الحق، ایڈوکیٹ رئیس احمد، مولانا کامران قادری عبدالحفیظ معارفی، عرفان حسین قادری، ازہر ہمدانی، شفیع رانا قادری، غفران احمد، اسد جواد شروانی، محفوظ قادری علماء مشائخ، ائمہ خطبا، جماعت اہلسنّت کے کارکنان نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 196958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش