0
Friday 5 Feb 2010 12:57

دشمن پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں،احمدی نژاد،ایران پاکستان گیس پائپ لائین کی تکمیل جلد ضروری ہے،فہمیدہ مرزا

دشمن پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں،احمدی نژاد،ایران پاکستان گیس پائپ لائین کی تکمیل جلد ضروری ہے،فہمیدہ مرزا
تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔صدر ڈاکٹر محموداحمدی نژاد نے تہران میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا سے ملاقات میں کہا کہ دشمنوں نے پورے علاقے کو نشانہ بنا رکھا ہے بنابریں موجودہ حالات میں علاقے کے ملکوں خاص طور پر ایران و پاکستان کو علاقے کی سلامتی کے لئے ایک مشترکہ پروگرام وضع کرنا چاہئے۔صدر احمدی نژاد نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو دوستانہ اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ تہران اور اسلام آباد ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مشترکہ مفادات کے حامل ہيں،انھوں نے کہا کہ بعض عناصر ایران وپاکستان کے تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام اور حکومتیں ان کے اس طرح کے منصوبوں کو ناکام بنا دیں گی۔پاکستان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ فہمیدہ مرزا نے بھی کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کی جڑیں کافی گہری ہیں اور ایران کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں توسیع کو پاکستان اپنی ضرورت سمجھتا ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا ایران کے ساتھ روابط میں اضافے پر زور
تہران:قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ایران کے ساتھ مزید روابط بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ وسیع تر تعاون پر زور دیا ہے۔تہران میں قومی اسمبلی کی اسپیکر فہمیدہ مرزا نے ایرانی مجلس شوری کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔جس میں پاک ایران دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ توانائی کی ضروریات پوری کر نے کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائین کی تکمیل جلد ضروری ہے اور دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں توانائی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں وسیع تعاون ضروری ہے۔

خبر کا کوڈ : 19863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش