0
Tuesday 2 Oct 2012 22:57

روسی وزیر خارجہ بدھ کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گے

روسی وزیر خارجہ بدھ کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے گے
اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پیوتن نے تین اور چار اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان، روس، افغانستان اور تاجکستان کی چار ملکی سربراہی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔ خارجہ امور کے ماہر روسی صدر کے دورہ پاکستان کو خطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم قرار دے رہے تھے مگر کانفرنس سے چند روز قبل، یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق، پاکستان کی سیکورٹی وجوہات اور روسی صدر کی ذاتی مصروفیات کے باعث دورہ ملتوی ہوا۔

روسی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے یہاں ہائی جانے والی مایوسی کے پیش نظر روسی قیادت نے فوری طور پر اپنے وزیر خارجہ سرگئی لووروف کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ، پاکستانی حکام کو ولادیمیر پیوتن کے نہ آنے کی اصل وجوہات اور دورے کی نئی تاریخوں سے آگاہ کریں گے۔ روسی وزیر خارجہ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقاتوں کے علاوہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ کے دوران، اسٹیل مل کی استعداد کار، پاکستان ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے اور بجلی کے شعبے میں روسی معاونت کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ روسی وزیر خارجہ جس وقت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہوں گے عین اسی روز پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی روس کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

خبر کا کوڈ : 200405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش