0
Thursday 4 Oct 2012 22:33

موجودہ حالات کی ذمہ دار جے یو آئی سمیت تمام شریک اقتدار جماعتیں ہیں، منور حسن

موجودہ حالات کی ذمہ دار جے یو آئی سمیت تمام شریک اقتدار جماعتیں ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ اے این پی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سے کسی صورت اتحاد نہیں ہوسکتا، عوام ووٹ دینے سے پہلے یاد رکھیں زرداری اور مہنگائی لازم و ملزوم ہیں، پنجاب حکومت ملک میں ہونے والی انارکی اور مہنگائی میں وفاق کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ چنیوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 5 سال ملک کو تاریکی میں رکھا انہیں دوبارہ ووٹ دینا پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوگی، موجودہ حالات کی ذمہ دار جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت تمام شریک اقتدار جماعتیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچ علیحدگی نہیں چاہتے، بلکہ ان کے وسائل استعمال کرکے بدلے میں کچھ نہ دینے سے بلوچوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مخلص نہیں۔
خبر کا کوڈ : 200914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش