0
Sunday 7 Oct 2012 17:51

امن مارچ کو جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

امن مارچ کو جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے امن مارچ کو جنوبی وزیرستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، قافلے میں شامل گاڑیوں کو منزئی سے این او سی نہ ہونے پر واپس بھیج دیا گیا، یاد رہے کہ 5 اکتوبر کو ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی تھی کہ عمران خان کے امن مارچ کو وزیرستان جانے نہیں دیا جائے گا اور اسے ٹانک میں ہی روک لیا جائے گا، آج صبح ہتھالہ سے تحریک انصاف کا امن مارچ روانہ ہوا۔ امن مارچ کی قیادت عمران خان، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، خورشید محمود قصوری، جہانگیر ترین اور شفقت محمود کر رہے ہیں۔ امن مارچ میں امریکا سے آئے ہوئے لوگوں کا 33 رکنی ایک گروپ بھی موجود ہے۔ 

آج امن مارچ کو سب سے پہلے دربارِ عالیہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے روک لیا۔ جہاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مارچ کو آگے جانے کی اجازت دیدی گئی۔ امن مارچ کی اگلی منزل کچھ ہی مسافت پر مانجھی خیل تھی۔ جہاں انتظامیہ نے سڑک کو کنٹینرز لگا کر بند کر رکھا تھا۔ اس مقام پر ٹانک شہر اور مضافات سے آنے والی دیگر ریلیاں بھی جلوس میں شامل ہوگئیں، شرکا نے یہاں بھی کنٹینرز کو ہٹا دیا۔ وزیرستان امن مارچ ٹانک شہر میں داخل ہوا تو مقامی افراد نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ٹانک سے قافلہ جنڈولہ کے لئے گرہ فتح ہوتے ہوئے منزئی کے مقام پر پہنچا تو انتظامیہ نے امن مارچ کو آگے جانے سے روک دیا۔ جس کے بعد مارچ کے شرکاء نے واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 201661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش