0
Monday 8 Oct 2012 20:54

افغان جنگ کے 11 سال مکمل، امریکا کو کامیابی نہ مل سکی

افغان جنگ کے 11 سال مکمل، امریکا کو کامیابی نہ مل سکی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں امریکی جنگ بارہویں سال میں داخل ہو گئی۔ اب تک اس جنگ میں نیٹو کے3199 اور 2000 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا کے افغانستان پر حملے کو گیارہ سال مکمل ہو گئے۔ جنگ کا جواز 11 ستمبر 2001ء کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے دہشتگرد حملے تھے۔ حملوں کے مبینہ مرکزی کردار اسامہ بن لادن کی تلاش میں ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکا طالبان کا تختہ الٹنے کے لیے افغانستان پہنچ گیا۔ 7 اکتوبر 
2001ء کو امریکا نے افغانستان پر حملہ کردیا۔ حملے کے فورا بعد طالبان حکومت کا خاتمہ تو کردیا گیا تاہم طالبان نے بھرپور مزاحمت کا آغاز کردیا۔ بعد میں طالبان کے خلاف اس جنگ میں نیٹو کے پچاس ممالک کی فوجیں بھی شامل کر لی گئیں۔ اب تک اس جنگ میں نیٹو کے 3199 فوجی اور 2000 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغانستان سے اتحادی افواج کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور طے شدہ منصوبے کے مطابق تمام غیر ملکی افواج کا انخلاء 2014ء کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 201998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش