0
Tuesday 9 Oct 2012 17:34

قاضی شفیق منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ کے صدر، وسیم خٹک جنرل سیکرٹری منتخب

قاضی شفیق منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ کے صدر، وسیم خٹک جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ کی تنظیم نو کا اجلاس کینٹ سیکرٹریٹ کلمہ چوک پر ضلعی صدر راجہ سعید کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کینٹ بھر سے یوتھ لیگ کی ذیلی تنظیمات کے صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ بھرپور مشاورت اور اکثریت رائے سے قاضی شفیق الرحمان کو آئندہ سال کے لئے منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کینٹ کا صدر اور وسیم خٹک کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ جبکہ محمد عثمان سیکرٹری دعوت، حافظ عمران اختر سیکرٹری سپورٹس اور وسیم نقشبندی سیکرٹری فنانس منتخب ہوئے۔ قاضی شفیق نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کے نومنتخب عہدیدار شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علم امن اور محبت پر مشتمل انقلابی فکر کو علاقے کے ایک ایک نوجوان تک پہنچائیں گے اور راولپنڈی کینٹ کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کا قلعہ بنا کر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 202243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش