0
Friday 12 Oct 2012 23:23

بینظیر قتل کیس، امریکی صحافی مارک سیگل گواہی دینے کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے

بینظیر قتل کیس، امریکی صحافی مارک سیگل گواہی دینے کیلئے آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ ذرائع کے مطابق، مارک سیگل راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بےنظیر بھٹوقتل کیس کے حوالے سے اہم بیان قلمبند کرائیں گے۔ انہیں بینظیر قتل کیس میں اہم گواہ قرار دیا گیا ہے، ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں مارگ سیگل نے بتایا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل ملاقات کے دوران بےنظیر بھٹو کو ایک فون آیا تھا جس سے وہ پریشان ہوگئیں تھیں، مارک سیگل کے مطابق، ان کے استفسار پر بےنظیر بھٹو نے بتایا تھا کہ پرویز مشرف کا فون تھا جسمیں اس نے تنبیہ کی ہے کہ آپ ڈیل ہٹ رہی ہیں لہٰذا پاکستان آنے پر آپ کی جان کو لاحق خطرات کی حکومت ذمہ دار نہیں ہوگی۔ جس کے بعد بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اگر اب انھیں کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری پرویز مشرف پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 203056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش