0
Tuesday 16 Oct 2012 22:04

اپوزیشن جلد انتخابات چاہتی ہے، تو پنجاب حکومت مستعفی ہو جائے، انور علی چیمہ

اپوزیشن جلد انتخابات چاہتی ہے، تو پنجاب حکومت مستعفی ہو جائے، انور علی چیمہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار انور علی چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبائی حکومت ہے جو خود کو وفاق کے تابع نہیں سمجھتی۔ لاہور میں ایک ہنر ایک نگر پروگرام کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی، باقی تمام صوبوں میں اپوزیشن کی حیثیت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی پانچ سالہ مدت 18۔ مارچ 2013 کو پوری ہوگی، جس کے بعد تین ماہ کے لئے غیرجانبدار نگران حکومت تشکیل دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اگر جلد انتخابات چاہتی ہے تو پنجاب حکومت مستعفٰی ہو جائے، ہم بھی پارلیمنٹ سے استعفے دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت کوئی بھی میگا پراجیکٹس دینے میں ناکام رہی ہے۔ 

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ آئندہ پنجاب میں اتحادی حکومت بنے گی، وزیر اعلیٰ مسلم لیگ ق کا ہو گا۔ انہوں نے ایک ہنر ایک نگر پروگرام کو خود کفیل ادار ہ بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت صنعت و پیداوار اب مزید مالی امداد نہیں دے گی۔ انہوں نے دیہاتوں میں ہاتھ سے بنی اشیا کے لئے آوٹ لیٹس کھولنے کی تاکید کی۔ پروگرام کی چئیرپرسن ثمینہ خاور حیات نے بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے امداد کی سفارش کی وفاقی وزیر سے اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 204123
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش