0
Sunday 14 Oct 2012 20:11

موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے، شہبازشریف

موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے، شہبازشریف

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کو ہر صورت روکنا ہو گا، آج ملکی مفاد میں فیصلے نہ کیے تو کل پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے قومی ادبی، ثقافتی کانفرنس میں شریک دانشوروں، ادیبوں اور صحافیوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعلی محمد شہباز شریف نے لاہور میں شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں کے لئے ہوسٹل قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ شاعروں ادیبوں اور دانشوروں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہوسٹل میں مختلف صوبوں سے آنے والے ادیب اور شاعر قیام کرسکیں گے، مجھے امید ہے کہ یہ ہوسٹل پاکستان کے مختلف صوبوں کے دانشوروں کے درمیان ڈائیلاگ کو فروغ دینے اور انہیں قریب تر لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 

ادیبوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے۔ بیرون ملک پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ ایٹمی ملک ہونے کے باوجود آج کشکول لیکر دنیا میں دھکے کھا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہا پسندی، کرپشن اور لوڈشیڈنگ پاکستان کے تین بڑے مسائل ہیں۔ موجودہ حکمرانوں نے ساڑھے چار سال میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہو گیا ہے اس کے حل کے لئے مذاکرات کرنا ہوں گے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دانش اسکول انتہاپسندی کے رجحان کو روکنے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلٰی شہباز شریف نے لاہور میں بننے والے میٹرو بس پراجیکٹ کا دورہ بھی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے سے عوام کو عالمی معیار کی جدید سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ جلد مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پہلے چار ہفتے یہ بس سروس عوام کیلئے فری ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے درمیان رابطوں کو تیز کرنے اور عید کی چھٹیوں کے درمیان بھی کام جاری رکھنے کے احکامات دیئے۔

خبر کا کوڈ : 203576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش