0
Wednesday 17 Oct 2012 03:20

قیادت شیعہ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی

قیادت شیعہ نسل کشی کیخلاف لانگ مارچ کا اعلان کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے سرکی روڈ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعہ جس میں محمد ابراہیم، سید عیوض، علی عطاء اور غلام علی کی شہادت ہوئی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبرز ہو چکا ہے۔ اگر حکومت نے سنجیدہ کردار ادا نہ کیا تو ہمیں مجبوراً اپنے تحفظ کے لئے خود ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے، جو شائد حکومت کو قابل قبول نہ ہوں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے پے در پے حملے اور حکومتی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ان کی رضایت کو ظاہر کرتی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر نے ایک مرتبہ پھر عوام کو اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ کوئٹہ شہر جہاں ہر جگہ پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹیں موجود ہیں، حیرت کی بات ہے کہ دہشت گرد اسلحہ لاتے ہیں، فائرنگ کرتے ہیں اور خیر و عافیت کے ساتھ فرار ہو جاتے ہیں۔ اور ریاستی ادارے تماشائی بن کر دیکھتے رہتے ہیں اور کوئی اقدام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ، سریاب روڈ دہشتگروں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں۔ اور وہاں پر ان کے ٹرینگ کیمپس موجود ہیں۔ حکومت ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔
 
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون اور سرچ آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس ہونے کا ثبوت دیں اور عوامی اضطراب کو ختم کریں۔ حالات بہت سنگین ہوچکے ہیں۔ انہوں نے شیعہ قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس شیعہ نسل کشی کے خلاف ایک لانگ مارچ کا اعلان کرے، ملک کے تمام اہل تشیع اسلام آباد کی طرف مارچ کریں اور جی ایچ کیو کا گھیرائو کیا جائے۔ 

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے جائیں اور ان سے پوچھا جائے کہ آخر کب تک یہ ظلم کا بازار گرم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس حوالے سے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ دریں اثناء اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہر فرد اور ہر شیعہ پارٹی کا فرض بنتا ہے کہ وہ کوئٹہ کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 204166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش