0
Tuesday 16 Oct 2012 21:42

کوئٹہ قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، حکمران عذاب الٰہی سے ڈریں،علامہ نیاز حسین نقوی

کوئٹہ قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے، حکمران عذاب الٰہی سے ڈریں،علامہ نیاز حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنما، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کوئٹہ میں فقط ایک دن کے وقفہ سے 4 افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر نہایت رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ قتل گاہ کا منظر پیش کر رہا ہے مگر حکمران اور متعلقہ ذمہ دار ادارے ٹس سے مس نہیں ہو رہے جس سے ان سانحات میں ان کا کردار واضح ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی وادئ کوئٹہ میں شیعہ مسلک کے افراد کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ حکومتی اداروں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں، حکمران اور دیگر ذمہ دار ادارے مظلوموں کی بد دعاؤں اور عذاب الہٰی سے ڈریں۔
خبر کا کوڈ : 204122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش