0
Wednesday 17 Oct 2012 19:23

سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر کی گرفتاری ظاہر کردی

سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر کی گرفتاری ظاہر کردی
اسلام ٹائمز۔ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم لشکر جھنگوی سندھ کے امیر حافظ قاسم رشید کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے، ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ملزم سے کلاشنکوف، 2 ٹی ٹی پستول اور 3 دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ شبیر احمد شیخ کے مطابق ملزم قاسم رشید عرف گنجا سیاسی رہنماؤں، ڈاکٹروں اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی وزیراعلٰی سندھ نے ملزم کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا ک گرفتار ملزم کا تعلق عطاالرحمان نعیم بخاری گروپ سے ہے، جس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رضا حیدر سمیت دو پولیس اہلکاروں سمیت سو سے زیادہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اسکے علاوہ کئی پولیس اہلکار اور آفیسرز گرفتار کالعدم لشکر جھنگوی کے امیرکی ہٹ لسٹ پرتھے۔ انہوں نے کہا کہ دو ہزار سات سے سزائے موت پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے انتقامی قتل کے واقعات بڑھے۔ مجرموں کو سزا ملے گی تو پھر قانون کا خوف مجرموں کے دلوں میں بیٹھے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کے بعد کراچی میں قتل و غارت گری کے واقعات میں کمی آئے گی۔ گرفتار دہشتگرد سیاسی کارکنان ڈاکٹرز وکلا اور پولیس افسران کے قتل سمیت سی آئی ڈی سول لائن کے دفتر پر راکٹ حملے میں بھی ملوث ہے جس کے قبضے سے کلاشنکوف، ٹی ٹی پستول اور ہیڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 204322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش