0
Thursday 18 Oct 2012 02:39

بھارت کشمیر کو معاشی اور اقتصادی طور پر مفلوج کر رہا ہے، آغا سید حسن

بھارت کشمیر کو معاشی اور اقتصادی طور پر مفلوج کر رہا ہے، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ سلسلہ امامت کی نویں کڑی حضرت امام محمد تقیٰ (ع) کے یوم شہادت کے موقعہ پر حضرت میر شمس الدین اراکی (رہ) کے مرقد مبارک واقع چاڑورہ کے احاطے میں ایک پروقار دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن نے امام عالی مقام کی سیرت و کردار کے کئی گوشوں پر روشنی ڈالی، اُنہوں نے کہا کہ حضرت امام محمد تقیٰ (ع) نے اپنے آبائو اجداد کی اطاعت کرتے ہوئے اسلام اور ملت اسلامیہ کی سر بلندی کیلئے حکومت وقت کی غیر اسلامی راہ و روش اور ظلم و استحصال کے خلاف آواز بلند کی۔ اگر چہ ابتداء میں حکموت وقت نے امام (ع) کے احتجاج کی بناء پر اپنی اسلام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کا اشارہ دیا تاہم امام (ع) کو اپنے لئے ایک دائمی خطرہ تصور کر کے اُنہیں درجہ شہادت پر پہنچا دیا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ حکومتوں کی ایسی پالیسیاں اور اقدامات جن سے عوام کے مصائب و مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہو اور مفلس و مسکین طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو ایسے حکومتی اقدامات کے خلاف آواز اُٹھانا آئمہ طاہرین (ع) کی سیرت رہی ہے۔ اس موقعہ پر آغا سید حسن نے واضح کیا کہ ایک طرف بھارتی حکومت اس حقیقت کا برملا اعتراف کر رہی ہے کہ گذشتہ 22 سال کے حالات نے کشمیریوں کو کمر شکن معاشی و اقتصادی بدحالی کا شکار بنا دیا ہے اور دوسری طرف ریاست میں گراں بازاری اور روز مرہ ضروریات زندگی کے حصول کے طور طریقوں کو پیچیدہ سے پیچیدہ تر بناکر عوامی پریشانیوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے غرض کہ بھارت کشمیریوں کو اقتصادی اور معاشی طور مفلوج کرنے میں مصروف کار ہے، آغا سید حسن نے کہا کہ حکومت کے عوام کش اقدامات اس اندیشہ کی غمازی کر رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیرکے حالات میں جس قدر بہتری آئے گی اُس قدر یہاں کے عوام کو اقتصادی و معاشی عتاب کا شکار ہونا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 204340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش