0
Wednesday 17 Oct 2012 23:12

مسرت عالم کو ساتویں مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، مسلم لیگ کشمیر

مسرت عالم کو ساتویں مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، مسلم لیگ کشمیر
اسلام ٹائمز۔جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کو مسلسل ساتویں مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہ کرنے پر مسلم لیگ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبے کے تحت انہیں عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا تاکہ انکی رہائی میں تاخیر کی جائے، مسلم لیگ کے قائمقام جنرل سیکرٹری عبدالاحد پرہ نے مسرت عالم بٹ کو مسلسل ساتویں مرتبہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ موصوف کی چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر کی عدالت میں تاریخی شنوائی تھی، تاہم انہیں پیش نہیں کیا گیا جبکہ اس سے قبل بھی انہیں تقریباً 6 مرتبہ عدالت کے سامنے حاضر نہیں کیا گیا، جو اس منصوبے کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت مسرت عالم بٹ کی رہائی میں تاخیر اور طوالت بخشی جارہی ہے، انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور بھارت پر دبائو ڈالیں کہ قیدیوں کو عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ انکی رہائی ممکن ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 204348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش