0
Thursday 18 Oct 2012 03:03

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے بدامنی کے واقعات میں نمایاں کمی آئیگی، حامد کرزئی

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے بدامنی کے واقعات میں نمایاں کمی آئیگی، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے بدامنی کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی، سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور افغانستان کے ملکی اداروں کی توانائیوں میں اضافہ ہوگا۔ حامد کرزئی نے ای سی او کے 12ویں اجلاس میں کہا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء سے ملک کو کوئی ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا بلکہ سلامتی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور افغانستان کے ملکی اداروں کی توانائیوں میں اضافہ ہوگا۔ افغانستان کے صدر نے کہا کہ افغانستان کے ان سبھی علاقوں جن کی سیکورٹی افغان فورسز کے حوالے کی گئی ہے کی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، تاہم علاقائی ممالک کے تعاون کے بغیر میں دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 204428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش