0
Wednesday 26 Sep 2012 11:35
پاکستان سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں

دہشتگردی کی جڑیں افغانستان کی سرحد کے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں، حامد کرزئی

دہشتگردی کی جڑیں افغانستان کی سرحد کے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں، حامد کرزئی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ کابل پاکستان سے برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے بیرونی مداخلت اور دہشت گردی کا شکار ہے، لیکن افغان عوام امن کے خواہاں ہیں۔ دہشت گردی کی جڑیں افغانستان کی سرحد کے باہر تک پھیلی ہوئی ہیں۔ طالبان سمیت اپوزیشن گروپوں سے امن کی توقع رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے برادرانہ تعلقات کے خواہاں ہیں اور اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 198730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش