0
Thursday 18 Oct 2012 22:38

برطانوی میڈیا نے اتنی کوریج لیڈی ڈیانا کی موت کو نہیں دی تھی جو ملالہ کو دی جارہی ہے، شیخ رشید

برطانوی میڈیا نے اتنی کوریج لیڈی ڈیانا کی موت کو نہیں دی تھی جو ملالہ کو دی جارہی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حساس مہینے آ رہے ہیں، الیکشن آیا تو خونیں ہو گا، شمالی وزیرستان آپریشن اگر ہوا تو پھر الیکشن نہیں ہوں گے، ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک خانہ جنگی کی دہلیز پر ہے، پاکستان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار جرنیل، ججز اور سیاستدان ہوں گے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آئی، ایم، ایف کی قسط دی تو معیشت تباہ ہو جائے گی، الیکشن آیا تو خونیں ہو گا، قوم نے اگر بیلٹ بکس کا درست استعمال نہ کیا تو جمہوریت نہیں آئے گی۔
 
انھوں نے کہا کہ آپریشن کرنے والے عقل سے کام لیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ زلزلہ اور سیلاب متاثرین کی بحالی کی 56 ارب روپے کی رقم بھی بے نظیر انکم اسپورٹ میں شامل کر دی گئی، لوگوں کو اقتدار کی فکر ہے ملک کی نہیں۔ ملالہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ برطانوی میڈیا نے اتنی کوریج لیڈی ڈیانا کی موت کو نہیں دی تھی جو وہ ملالہ یوسفزئی کو دے رہے ہیں، یہی بات سب کو شک میں مبتلا کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت 2600 ارب روپے خسارہ میں ہے، یہ نقصان کون پورا کرے گا۔
 
شیخ رشید نے کہا کہ آج یوسف رضا گیلانی کو محسوس ہوا کہ ایک شخص ملک چلا رہا ہے، پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہے سپریم کورٹ کا صرف ایک فیصلہ مانا گیا گیلانی کو ہٹانے کا کیونکہ اس میں صدر خود ملوث تھے، انہوں نے کہا کہ 19 اکتوبر کو ملتان میں وہ کامیاب جلسہ کریں گے، انتظامیہ ان کے جلسے میں روکاٹیں پیدا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 204645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش