0
Wednesday 17 Oct 2012 13:44

یو ایس ایڈ کے ذریعے امریکہ پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرے گا

یو ایس ایڈ کے ذریعے امریکہ پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کرے گا
اسلام ٹائمز۔ یو ایس ایڈ فتنوں کی جڑ ہے، امریکہ یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستانیوں کی اخلاقیات کو تباہ و برباد کرنے کے علاوہ پاکستان کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے دم لے گا۔ ان خیالات کا اظہار بلتستان کے جوانوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ جو اسلام کا ازلی و ابدی دشمن ہے کس طرح مسلمانوں اور پاکستانیوں کا دوست ہوسکتا ہے؟ ان کا کام فتنہ و فساد برپا کرنا اور اسلامی ریاستوں میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ چند سادہ لوح عوام اور پاکستانی حکومت نہیں معلوم کیوں مصلحت کو ترک کرکے اس قرآنی آیت پر عمل پیرا نہیں ہوتے جس میں کہا گیا ہے یہود و نصرٰی مسلمانوں کے ہرگز دوست نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایجنسیوں کو چند کھوٹے سکوں کے عوض امریکہ کو پاکستان میں کھلے عام نقل و حرکت اور علاقوں میں کام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 203897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش