0
Saturday 20 Oct 2012 20:03

اصغر خان کیس، ثابت ہو گیا ہمیشہ پیپلز پارٹی سے اقتدار چھینا گیا، یوسف رضا گیلانی

اصغر خان کیس، ثابت ہو گیا ہمیشہ پیپلز پارٹی سے اقتدار چھینا گیا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ہمیشہ پیپلز پارٹی سے اقتدار چھینا گیا، ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلہ سے یہ ثابت ہو گیا کہ اس وقت بھی پیپلز پارٹی سے حکومت چرائی گئی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کے خلاف جہاد کیا، بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 20ویں ترمیم کے بعد غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، مسلم لیگ ن اب خفتگی مٹانے کے لئے وقت پر الیکشن کی بات کر رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی بھی وقت پر الیکشن کے حق میں ہے۔
 
انہوں نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ بجلی کے بحران کا حل پیپلز پارٹی کی حکومت ہی کرے گی، سرائیکی بنک اور سپریم کورٹ بنچ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور صدر آصف علی زرداری کی طرف سے مزید اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر آئین کو بحال نہ کرتے تو سپریم کورٹ کے اختیارات بھی سلب ہو جاتے۔
خبر کا کوڈ : 205080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش