0
Sunday 21 Oct 2012 00:27

ملالہ واقعے کو آسمان تک اچھالا گیا لیکن امریکہ میں قید عافیہ صدیقی پرظلم کسی کو یاد نہیں، مولانا فضل الرحمان

ملالہ واقعے کو آسمان تک اچھالا گیا لیکن امریکہ میں قید عافیہ صدیقی پرظلم کسی کو یاد نہیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی مظالم کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام دیا جا رہا ہے جو قابل افسوس ہے۔ نشترہال پشاور میں سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کے بیٹے زیاد درانی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی شکنجے سے ملک کو آزاد کرانا ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی ہماری بیٹی ہے اور اس پر ظلم ہوا ہے لیکن ملالہ یوسف زئی کے واقعے کو آسمان تک اچھالا گیا اور امریکہ میں قید عافیہ صدیقی پرظلم کو یاد نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ریاست کا قبلہ درست کرنا چاہتے ہیں اور ملک کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا نظریہ بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں ان 8 سے 12سال کے بچوں کا بھی احساس ہے جو مدرسوں میں علم حاصل کرتے تھے اور انہیں بمباری کرکے شہید کیا گیا کیا وہ علم کی شمع نہیں تھے کہ آج ان کا نام نہیں لیا جا تا۔
خبر کا کوڈ : 205192
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش