0
Wednesday 31 Oct 2012 16:13

عدلیہ عقل کل نہیں ازخود نوٹس کے لامحدود اختیار بارے سپریم کورٹ بار سے بات کروں گا، اعتزاز احسن

عدلیہ عقل کل نہیں ازخود نوٹس کے لامحدود اختیار بارے سپریم کورٹ بار سے بات کروں گا، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر اور معروف وکیل رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا وقت 18 مارچ تک ہے، جس کے بعد بروقت انتخابات کروادیے جائیں گے، پارٹی کی ساکھ خراب ہونے کا تاثر غلط ہے، پیپلز پارٹی الیکشن میں سرپرائز دے گی۔ چوہدری اعتزار احسن سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس کا فیصلہ خوش آئند ہے، تاہم اب اس پر شفاف انکوائری بھی ہونا چاہیے۔ اس فیصلے سے آمریت کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا تاہم اسحاق خان اور صدر آصف علی زرداری کو ایک ساتھ ملانا غلط ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ضرور ہے، مگر عقل کل نہیں ازخود نوٹس کا اختیار لامحدود ہے، جس میں اپیل کی گنجائش بھی نہیں تاہم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ سے کہوں گا کہ وہ ججز سے مل کر ازخود نوٹس کے معاملے کو دیکھیں۔ 

اعتزاز احسن نے کہا کہ ملالہ کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے واضح موقف اختیار کیا جبکہ دیگر جماعتیں ہچکچاہٹ کا شکار رہیں۔ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بار کے الیکشن میں سیاسی جماعتیں مداخلت کرتی ہیں۔ انھوں نے ایک بار پھر وکلا تحریک سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے گلہ بھی کیا کہ کل تک جو لوگ سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے پیچھے نماز پڑھتے تھے وہ آج وکلا تحریک کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 207979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش