0
Saturday 3 Nov 2012 00:56

ایس یو سی خیبر پختونخوا کی صوبائی جعفریہ کونسل کا دو روزہ کنونشن کل سے شروع ہوگا

ایس یو سی خیبر پختونخوا کی صوبائی جعفریہ کونسل کا دو روزہ کنونشن کل سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی جعفریہ کونسل کا دو روزہ کنونشن کل سے مدرسہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی پشاور میں شروع ہوگا، جس میں خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز شرکت کریں گے۔ کنونشن کی صدارت حجتہ السلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی فرمائیں گے۔ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر کے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ دو روزہ کنونشن کے پہلے روز سہہ پہر ٣ بجے افتتاحی سیشن کا آغاز ہو گا۔ جس میں شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے تنظیمی امور کا جائزہ لیا جائیگا۔ دوسرے سیشن میں آمدہ محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات، عزاداری کی پرامن اور بھرپور برگزاری، دہشت گردی واقعات اور اسکے تدارک کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائیگی۔ کنونشن کے تیسرے سیشن کے دوران آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کی بحالی کے بعد کی سیاسی صورتحال پر مرکزی و قومی سیاست میں جماعتی کردار سمیت متفرق امور پر تبالہ خیال کیا جائے گا۔ کنونشن کے دوسرے روز چوتھے سیشن میں صوبہ بھر کے اضلاع کی نو منتخب کابینہ سے علامہ سید ساجد علی نقوی حلف لینگے اور اُن سے خطاب کریں گے۔ جبکہ کنونشن کے آخری پانچویں سیشن میں شان رسالت(ص) و ولایت کانفرنس'' منعقد کی جائے گی۔ جس سے علامہ سید ساجد علی نقوی اپنے خصوصی خطاب کے دوران شیعہ علماء کونسل کے آئندہ لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 208557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش