0
Saturday 3 Nov 2012 15:12

حکومت محرم الحرام سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظام کو یقینی بنائے، مولانا صادق رضا تقوی

حکومت محرم الحرام سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظام کو یقینی بنائے، مولانا صادق رضا تقوی
اسلام ٹائمز۔ شہر کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں سکیورٹی اداروں میں شامل کالی بھڑیں ملوث ہیں، حکومت محرم الحرام سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظام کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں منعقدہ ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں جاری روز بروز دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری نے معاشی حب کراچی کی کمر توڑ دی ہے، دوسری جانب مظلوم عوام پر پیڑول، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ اور کبھی منفرد ٹیکس لگا کر بم گرائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر میں خودکشی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے اور افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑھتا ہے کہ اس حوالے سے حکومت اور اس میں شامل اتحادی جماعتیں صرف عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں اور امن و امان سمیت شہر کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کو پس پشت ڈالا جارہا ہے، تاکہ اگلے الیکشن میں عوامی ہمدردیاں حاصل کرکے دوبارہ ان کا استحصال کیا جائے۔

مولانا صادق رضا تقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام سے قبل مساجد و امام بارگاہوں اور عزاء خانوں کی سکیورٹی اور ترقیاتی کاموں کو یقینی بنائے، تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ دریں اثناء انہوں نے محرم الحرام سے قبل شہر بھر میں ہونے والی مجالس وجلوس عزاء کی مانیٹرنگ کے لئے وحدت ہاؤس انچولی میں تحفظ عزاداری سیل کے قیام کاا علان کیا، جس کی نگرانی مولانا صادق رضا تقوی، مولانا محمد حسین کریمی، آصف صفوی اور اصغر عباس زیدی کریں گے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان 24 گھنٹے اپنی خدمات انجام دیں گے۔ اجلاس میں نو منتخب کابینہ کے اراکین سے حلف لیا گیا، جس میں مولانا محمد حسین کریمی، مولانا علی انور جعفری، یاسر رضا، حیدر زیدی، آصف صفوی، ولی احمد، عقیل عباس، مبشر حسن، محمد حسین جعفری، اصغر عباس زیدی سمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شر کت کی۔
خبر کا کوڈ : 208711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش