0
Saturday 3 Nov 2012 21:46

بھارتی و امریکی مداخلت ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، حافظ سعید

بھارتی و امریکی مداخلت ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ مرکز القادسیہ چوبرجی لاہور میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی و ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے کہا کہ بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھ سکتا، غاصب بھارت نے اپنا ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی، حکمران اپنی کشمیر پالیسی واضح کریں، کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں، آلو پیاز کی تجارت یا کشمیر کی تقسیم کا کوئی فارمولا قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے ہم کشمیر کو نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ کشمیر ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے، پاکستانی حکمرانوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت نہیں ہو سکی لیکن ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ کشمیریوں کی امنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی، مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر سے نکالے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جس بنیاد پر پاکستان کی تحریک چلائی گئی تھی اسی بنیاد پر کشمیر کی تحریک چل رہی ہے، امریکہ اپنے اتحادیوں سمیت دس گیارہ سال تک جدید ترین ٹیکنالوجی کے باوجود افغانستان میں وجود برقرار نہیں رکھ سکا تو انڈیا کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ خطہ سے امریکی انخلاء کے بعد بھارتی فواج کو بھی مقبوضہ کشمیر سے نکلنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بھارت سے کشمیر مذاکرات کے ذریعے نہیں بزور طاقت حاصل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امریکہ و بھارت کی مداخلت خوفناک حد تک بڑھ چکی ہے، علیحدگی کی تحریکیں کھڑی کرنے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کئے جا رہے ہیں، بیرونی قوتیں اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھلم کھلا امریکی مداخلت پر اسے اپنا دوست سمجھنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی آزادی کی جنگ افغانستان میں لڑی جا رہی ہے جس میں اللہ تعالی مسلمانوں کو کامیابیوں سے نواز رہا ہے، مظلوم کشمیریوں کی مدد کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی غلامی سے نکل کر محمد عربی کی غلامی میں آ جائیں اور ڈالر کی خاطر ملکی سالمیت داؤ پر نہ لگائیں اللہ سے رجوع کریں اللہ تمام مسائل حل کر دے گا۔
خبر کا کوڈ : 208811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش