0
Sunday 4 Nov 2012 22:26

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ اسلام آباد فیسٹیول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ فیسٹول کے شعبہ اسپورٹس گالا کے تحت ضلع اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے سیکٹرز اور دیہاتوں میں کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے میچز جاری ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سرپرست اسلام آباد فیسٹول و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم اور چیف آرگنائزر زبیر فاروق خان تمام سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سرپرست اسلام آباد فیسٹیول میاں محمد اسلم نے فیسٹول کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف زونز کا دورہ بھی کرتے ہوئے میلوڈی دفتر میں مختلف کیٹیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان اسلام آباد کو صاف ستھری تفریح کے مواقعے فراہم کرنے کے لیے 18 نومبر کو اسلام آباد فسٹیول میں لاکھوں شہریوں کو شریک کر وایا جا ئے گا۔ انھوں نے کمیٹیوں کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پوری ٹیم کی کاوشوں کو سر اہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 209126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش