0
Tuesday 6 Nov 2012 09:59

مولانا سعید یوسف ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے صدر منتخب

مولانا سعید یوسف ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ قاضی حسین احمد نے ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیر کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہمیں تقسیم کر کے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر پاکستان کی وجہ سے نہیں بلکہ کشمیریوں نے خود زندہ رکھا ہوا ہے۔ شیعہ ایران، سنی سوڈان پرپابندیاں ہیں اس سے ہمیں جان لینا چاہیے کہ امریکہ کی نظر میں سب مسلمان دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں سینٹر حافظ حسین احمد، علامہ امین شہیدی، عبدالرشید ترابی، مولانا تصور حسین جوادی، مولانا محمود الحسن اور قاری عبدالمالک سیمت متعدد رہنماء موجود تھے۔ 

قاضی حسین احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اتفاق رائے سے مولانا سعید یوسف کو ملی یکجہتی آزاد کشمیر کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ جنرل سیکرٹری عبدالرشید ترابی، نائب صدر حمید الدین برکتی، مولانا صادق نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل تصور حسین جوادی، سیکرٹری مالیات ابو علی رضوان اور محمود الحسن اشرف کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ سپریم کونسل کی سربراہی پیر عتیق الرحمن کے سپرد کی گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر بش نے کہا تھا کہ ہم مسلمانوں کا ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیں گے اور اسی تناظر میں شام سمیت خلیج میں مسلمانوں کو ایک دوسرے کے مقابل لاکھڑا کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 209535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش