0
Tuesday 6 Nov 2012 11:27

مسئلہ کشمیر پر پیپلز پارٹی کا یوٹرن تحریک آزادی کیخلاف گہری سازش ہے، سردار قیوم

مسئلہ کشمیر پر پیپلز پارٹی کا یوٹرن تحریک آزادی کیخلاف گہری سازش ہے، سردار قیوم
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کے سپریم ہیڈ سردار محمد عبدالقیوم نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو دشمنوں سے بچایا ہوا ہے۔ اہل کشمیر کی آزادی اور سلامتی مضبوط و مستحکم پاکستان کی سلامتی سے جڑی ہوئی ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ بہت بڑی حماقت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مجاہد منزل پر جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا سعید الرحمن تنویر ملاقات کے دوران کیا۔ سردار عبدالقیوم نے کہا کہ ملک سیاسی ابتری کا شکار ہے اس وقت سب سے اہم بات ملک کی سلامتی ہے اگر پاکستان سلامت رہے گا تو باقی باتیں ہوں گی۔ سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ اندرون خانہ ملی بھگت کا نتیجہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کئی مسائل اور خطرات میں گھرا ہوا ہے۔ پاکستان کو اس صورتحال سے نکالنے ہر سیاسی و دینی جماعت اور ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے ہر دور میں مسئلہ کشمیر کے خلاف سازشوں اور غیرریاستی مداخلت کا راستہ روکا ہے۔ کشمیر کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا عبرت ناک انجام سب کے سامنے ہے۔ حالیہ رپورٹ پیپلز پارٹی کی حکومت کی پالیسی کو ظاہر کرتی ہے۔ وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ کو ازخود سیکرٹری داخلہ کی مبینہ رپورٹ کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور اپنی پالیسی واضح کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 209552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش