0
Wednesday 7 Nov 2012 00:36

کوئٹہ میں ایک بار پھر ہزارہ برادری کا قتل عام، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 افراد شہید

کوئٹہ میں ایک بار پھر ہزارہ برادری کا قتل عام، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 افراد شہید
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر دہشتگردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ہزارہ قبیلہ سے تعلق رکھنے والے 3 افراد شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے، واقعہ کے بعد بروری روڈ پر شدید احتجاج کیا گیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں صدر کے علاقے اسپنی روڈ پر دہشتگردوں نے ایک ٹیکسی کار میں سوار ہزار قبیلہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کردی جب وہ شہر سے بروری روڈ جارہے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ایک شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 209784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش