0
Wednesday 7 Nov 2012 13:41

محرم الحرام میں شرپسندوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈی سی او خانیوال

محرم الحرام میں شرپسندوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ڈی سی او خانیوال
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خانیوال ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ضلع خانیوال میں محرم الحرام کے دوران امن کے لیے سرکاری افسران سیکیورٹی پلان کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردیں، کسی بھی محکمے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور شرپسند عناصر کے خلااف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں سرکاری محکموں کی جانب سے کیے گئے پیشگی انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اُنہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ ذوالجناح اور عاشورہ کے جلوسوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرائیں، ڈی سی او نے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دنوں میں خاص طور پر اور باقی دنوں میں عام طور پر امن و امان، بھائی چارہ اور سیکورٹی کے ذریعے اپنے اپنے علاقے کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، اس موقع پر ڈی پی او رائے اعجاز کھرل، سید خورشید عباس گردیزی، قاری سیف اللہ عابد، شیخ ذوالفقار رضوی، شفقت بھٹہ اور دیگر امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 209882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش