0
Thursday 8 Nov 2012 20:07

پارا چنار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے، آئی ایس او پشاور

پارا چنار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے، آئی ایس او پشاور
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری تعلیم شجاعت علی نے کہا ہے کہ ہر بار جب گورنر خیبر پختونخوا پارا چنار کا دورہ کرتے ہیں تو وہ ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کرتے ہیں لیکن اْن اعلانات کو عملی شکل نہیں دے رہے، جس سے پارا چنار کے عوام میں نااْمیدی کی فضاء پیدا ہونے لگی ہے۔ آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آفت ذدہ علاقہ پارا چنار کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے اور فوری طور پر اسلامیہ کالج برانچ اور آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ جلدی تعلیمی سیشن کا آغاز کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 210245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش