0
Thursday 8 Nov 2012 18:51

اسلم بیگ اور اسد درانی فوج کی بدنامی کا باعث بنے، دونوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ

اسلم بیگ اور اسد درانی فوج کی بدنامی کا باعث بنے، دونوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ ڈاکٹر فقیر حسین نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونس حبیب نے 4کروڑ روپے تقسیم کرنے کا اعتراف کیا، آئی ایس آئی اور ایم آئی کامقصد سرحدوں کی حفاظت ہے، انتخابات مقررہ وقت پر اور بلاخوف و خطر ہونے چاہئیں۔ صدر، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، اسلم بیگ اور اسد درانی فوج کی بدنامی کا باعث بنے، اسلم بیگ اور اسددرانی کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 90ء کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، پیسے لینے والوں سے سود کے ساتھ رقم واپس لی جائے، رقم وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائے، خفیہ اداروں کا کام الیکشن سیل بنانا نہیں۔ 

تفصیلی فیصلے کے مطابق انتخابات مقررہ وقت پر اور بلاخوف و خطر ہونے چاہئیں، صدر مملکت ریاست کا سربراہ ہوتا ہے، صدر کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی ایک گروپ کی حمایت کرے، اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، دھاندلی کے ذریعے سیاسی عمل آلودہ ہوگیا۔ فیصلے میں بریگیڈیئر حامد سعید کی ڈائری بھی شامل ہے، جس میں پیسے لینے والوں کا ذکر ہے۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ایوان صدر میں سیاسی سیل قائم کرنا غیر قانونی ہے، غیر قانونی افسران ایوان صدر کے غیر قانونی احکامات ماننے کے پابند نہیں۔
خبر کا کوڈ : 210306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش