0
Thursday 8 Nov 2012 23:21
ایٹمی پروگرام پرامن ہے

ایرانی صدر کی مختلف ممالک کے جوہری سائنسدانوں کو ایٹمی تنصیبات کے معائنہ کی پیشکش

ایرانی صدر کی مختلف ممالک کے جوہری سائنسدانوں کو ایٹمی تنصیبات کے معائنہ کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر زور دے کر کہا ہے کہ ان کے ملک کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر نے آج انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لئے یہ تجویز پیش کی کہ دنیا کے مختلف ممالک کے ایٹمی سائنسدان ایران کی جوہری تنصیبات کا معائنہ کریں، تاکہ وہ قریب سے دیکھ سکیں کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا بھی فوجی مقصد شامل نہیں ہے۔ احمدی نژاد کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوری ایران اس سے پہلے بھی کئی بار اعلان کرچکا ہے کہ مختلف ممالک کے نمائندے ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کا وہ واحد ملک ہے کہ جس نے دوسروں کو اپنی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ 

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کے بارے میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے رویّے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے حل کے لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ امریکہ اس حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کرے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ آی اے ای اے کے معائنہ کاروں نے بارہا ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرکے اس بات کا برملا اعلان کیا ہے کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیوں میں کسی قسم کا کوئی انحراف نہیں پایا گیا اور ایران ایٹم بم بنانے کے درپے نہیں ہے، لیکن اس ایجنسی کی جانب سے امریکہ کی ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں ایک بھی رپورٹ سامنے نہیں آئی، کیونکہ یہ ادارہ ایٹم بم رکھنے والے ممالک کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلہ کو سیاسی بنا دیا گیا ہے اور آی اے ای اے اور گروپ پانچ جمع ایک نے بھی صراحت سے کہا ہے کہ ایران اپنا مسئلہ امریکی خواہش کے مطابق حل کرے۔
خبر کا کوڈ : 210350
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش