0
Wednesday 7 Nov 2012 12:06

دنیا پر مسلط موجودہ نظام پوری طرح ناکام ہو چکا ہے، احمدی نژاد

دنیا پر مسلط موجودہ نظام پوری طرح ناکام ہو چکا ہے، احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ پچھلی ایک صدی سے دنیا پر مسلط موجودہ نظام پوری طرح ناکام ہوچکا ہے اور دنیا کے سب دانشور اس میں تبدیلی کے بارے میں بحث و گفتگو کر رہے ہیں، ایران شروع ہی سے اس مسئلے سے آگاہ تھا اور اس کے حل کے لئے اپنا خاص موقف رکھتا ہے۔ میڈیا نیوز کے مطابق ایران کے صدر مملکت احمدی نژاد نے "بالی" میں ڈیموکریسی کے حوالے سے 8 اور 9 نومبر کو ہونیوالے اجلاس میں شرکت کے لئے انڈونیشیا روانگی سے قبل آج تہران ایئرپورٹ پر خبرنگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ ہمیں اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور ہم نے اس دعوت کو قبول کیا ہے۔ 

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریسی فورم کا اجلاس، یکجہتی، مشاورت اور دنیا کے مستقبل کو بہتر بنانے کی خاطر انڈونیشیا کے زیراہتمام منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں موجودہ ڈیموکریسی آج کی انسانی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی اور نہ ہی دنیا کی مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں سے مطابقت رکھتی ہے۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر قوم، خطے اور براعظم میں عوام کی ثقافتی اور تہذیبی ضروریات کے مطابق حکومتیں قائم ہوں۔ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں ہم اپنا موقف بیان کریں گے۔ ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے دورے کے موقع پر اس ملک اور اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے حکام سے دو طرفہ اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 209881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش