0
Sunday 11 Nov 2012 21:58

لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ سے قوم کو تازہ ولولہ ملا ہے،فضل کریم

لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ سے قوم کو تازہ ولولہ ملا ہے،فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت کے ’’لبیک یا رسول اللہ(ص) لانگ مارچ‘‘ سے قوم کو ولولۂ تازہ ملا ہے، جماعت اہلسنّت نے لانگ مارچ کر کے تحریک ناموسِ رسالت کو تیزتر کر دیا ہے، اس تاریخی لانگ مارچ سے انقلابِ نظامِ مصطفی کی منزل قریب آئے گی،پانچ روزہ لانگ مارچ نے اہل حق کو بیدار کر دیا ہے، لانگ مارچ کے پانچ دنوں میں لاکھوں افراد نے نبی کریم(ص)کے ساتھ والہانہ محبتوں کا اظہار کیا اور ناموسِ رسالت کے لیے جانیں قربان کرنے کا حلف اٹھایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کے بعد لاہور پہنچنے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ جماعت اہلسنّت نے لانگ مارچ کے ذریعے دین بیزار عناصر کی سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔ ’’لبیک یا رسول اللہ(ص) لانگ مارچ‘‘ میں قوم کی بھرپور شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ قوم سیکولر ازم نہیں نظامِ مصطفی چاہتی ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ جماعت اہلسنّت نے امریکی سامراج کے خلاف زوردار آواز بلند کر کے قوم کے جذبوں کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانونِ ناموسِ رسالت میں ترمیم نہیں ہونے دیں گے اور لبرل فاشسٹوں کا راستہ پوری طاقت سے روکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 211047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش