0
Monday 12 Nov 2012 09:29

مدارس کے خلاف تازہ لہر امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان خلیل

مدارس کے خلاف تازہ لہر امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان خلیل
اسلام ٹائمز۔ انصارالامہ پاکستان کے امیرودفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاہے کہ کراچی میں دینی مدارس کوسازش کے تحت نشانہ بنایاجارہاہے۔ مدارس کے خلاف تازہ لہر امریکی ایجنڈ ے کا حصہ ہے دینی مدارس کے طلباء کی شہادت پر سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے دفاع پاکستان کونسل آج پیر کو ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے لائحہ عمل تیارکرے گی۔

مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ کراچی کے دینی مدرسہ احسن العلوم کے طلباء کی شہاد ت افسوسناک سانحہ ہے، حکومت علماء وطلباء اور عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئی، بے گناہ طلباء کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو بے نقاب کیا جائے اور نشانِ عبرت بنایاجائے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مدرسہ احسن العلوم کے بے گناہ اور معصوم طلباء پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور اس کے نتیجے میں کئی طلباء کی شہادت اور کئی طلباء کے زخمی ہو جانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ تسلسل کے ساتھ ہونے والے اس طرح کے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت علماء وطلباء اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس امن وامان کے گہوارے ہیں جوپورے ملک میں دینی تعلیم کے فروغ میں اہم کرداراداکررہے ہیں مگرکچھ شرپسندعناصرکودینی مدارس کاکردارہضم نہیں ہورہا اوروہ ملک کوسیکولرسٹیٹ بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

انصار امہ کے امیر نے کہا کہ آئے روزدینی مدارس پربغیرکسی وجہ کے چڑھائی کردی جاتی ہے مولانافضل الرحمن خلیل نے کہاکہ دینی مدارس کاتحفظ پہلے بھی ہم نے کیاتھا اورآئندہ بھی کریں جولوگ بیرونی طاقتوں کوخوش کرنے کے لیے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ وہ جان لیں کے پاکستان اسلام کاقلعہ ہے یہاں دینی مدارس کودنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی بعض لوگ پاکستان کومادرپدرآزاد بنانے کے غیرملکی ایجنڈے پرکام کررہے ہیں وہ پاکستان کی سا لمیت کے دشمن اور امن کے مخالف ہیں انہوں نے کہاکہ قائداعظم کاپاکستان سیکولرنہیں تھا قائداعظم کے پاکستان کے نعرے کی آڑمیں اپنے مذموم مقاصدحاصل کرناچاہتے ہیں مگروہ ناکام ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 211152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش