0
Monday 1 Mar 2010 14:30

کالعدم سپاہ صحابہ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،ملک میں آگ لگانے کی سازش علماء نے ناکام بنا دی،رحمن ملک

کالعدم سپاہ صحابہ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،ملک میں آگ لگانے کی سازش علماء نے ناکام بنا دی،رحمن ملک
 راولپنڈی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ علماء نے ملک میں آگ لگانے کی سازش ناکام بنا دی،کالعدم سپاہ صحابہ ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے،ماضی میں بھی اس تنظیم کے القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان سے روابط تھے۔سانحہ فیصل آباد میں تنظیم کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں ہے،تنظیم کے پاس پیسہ اور اسلحہ کہاں سے آیا تحقیقات کر رہے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان حملوں میں کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں کچھ کارکنوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔
مجھ سمیت کئی حکومتی شخصیات دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں،کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں،پیپلزپارٹی کے تمام لوگ معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ہمارے اوپر مقدمات کس دور میں اور کس تناظر میں قائم کئے گئے تھے وہ سب کے سامنے ہیں۔قبل ازیں عدالت میں بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے عدالت انہیں حاضری سے استثنیٰ دے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خطرہ نہیں ہے لیکن عدالت،وکلاء اور صحافیوں کی جان پیاری ہے،میں نہیں چاہتا میری وجہ سے کوئی مشکل کا شکار ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ 
ثناء نیوز کے مطابق رحمن ملک نے کہا کہ عید میلادالنبی کے موقع مسلک اور فرقوں کے درمیان فساد پھیلانے کی گھناؤنی سازش کو حکومت نے کامیاب حکمت عملی سے ناکام بنا دیا ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار ادا کرنے والی حکومتی شخصیات ہٹ لسٹ پر ہیں۔کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن آج بھی مختلف شہروں میں دندناتے پھر رہے ہیں اور عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں اس تنظیم کا کیا کردار رہا ہے۔حکومت اس کے خلاف سخت ترین ایکشن لے گی۔ 
 
 
خبر کا کوڈ : 21209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش